حج کا احرام باندھ لیجئے

حج کا احرام باندھ لیجئے

اگر آپ نے ابھی تک حج کااحرام نہیں باندھا تو8ذُوالْحِجَّہکو بھی باندھ سکتے ہیں مگرسہولت 7کو رہے گی کیوں کہ معلّم اپنے اپنے حاجیوں کو ساتویں کی عشاء کے بعد سے منٰی شریف پہنچانا شروع کر دیتے ہیں۔ مسجدِ حرام میں غیر مکروہ وَقْت میں احرام کے دونفل ادا کر کے معنی پر نظر رکھتے ہوئے اس طرح حج کی نیت کیجئے:

حَجّ کی نیّت

مُفرِد بھی احرام باندھنے کے بعد اسی طرح نیّت کرے اورمُتَمَتِّع بھی آٹھ ذُوالحجہ یا اس سے قبل حج کا اِحرام باندھ کر مندرجہ ذیل الفاظ میں نیّت کرے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیٓ اُرِیْدُ الْحَجَّ ط فَیَسِّرْہُ لِیْ وَتَقَبَّلْہُ مِنِّیْ ط وَاَعِنِّیْ عَلَیْہِ وَبَارِکْ لِیْ فِیْہِ ط نَوَیْتُ الْحَجَّ وَاَحْرَمْتُ بِہٖ لِلّٰہِ تَعَالٰی ط

ترجمہ:اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں حج کا ارادہ کرتاہوں۔ اس کو تو میرے لئے آسان کردے اوراسے مجھ سے قَبول فرمااوراس میں میری مددفرمااوراسے میرے لئے با برکت فرما ،میں نے حج کی نیّت کی اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لیے اس کا اِحرام باندھا۔

Share