چھٹے چکر کی دعا
اَللّٰھُمَّ اِنَّ لَكَ عَلَیَّ حُقُوْقًا کَثِیْرَۃً فِیْمَا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكَ وَ حُقُوْقًا کَثِیْرَۃً فِیْمَا بَیْنِیْ وَبَیْنَ خَلْقِكَ اَللّٰھُمَّ مَا کَانَ لَكَ مِنْھَا فَاغْفِرْہُ لِیْ وَ مَا کَانَ لِخَلْقِكَ فَتَحَمَّلْہُ عَنِّیْ وَ اَغْنِنِیْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ بِطَاعَتِكَ عَنْ مَّعْصِیَتِكَ وَ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَۃِ ط اَللّٰھُمَّ اِنَّ بَیْتَكَ عَظِیْمٌ وَ وَجْھَكَ کَرِیْمٌ وَّاَنْتَ یَاۤ اَللّٰہُ حَلِیْمٌ کَرِیْمٌ عَظِیْمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ ط (دُرُود شریف پڑھ لیجئے)
ترجمہ: اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! بے شک مجھ پر تیرے بہت سے حُقُوق ہیں اُن مُعامَلات میں جومیرے اور تیرے درمیان ہیں اور بہت سے حُقُوق ہیں ان مُعاملات میں جو میرے اور تیری مخلوق کے درمیان ہیں ۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! ان میں سے جن کا تعلُّق تجھ سے ہو ان کی(کوتاہی کی ) مجھے مُعافی دے اور جن کا تعلُّق تیری مخلوق سے (بھی )ہو ان کی مُعافی اپنے ذمۂ کرم پر لے لے۔اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! مجھے (رِزقِ ) حلال عطا فرما کر حرام سے بے پرواہ کر دے اور اپنی اطاعت کی تو فیق عطا فرماکر نافرمانی سے او راپنے فضل سے نوازکر اپنے علاوہ دوسروں سے مُستغنی(یعنی بے پروا) کردے، اے وسیع مغفِرت والے!اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! بیشک تیرا گھر بڑی عَظَمت والا ہے اورتیری ذات کریم ہے اور اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! تو حلم والا ،کرم والا،عَظَمت والا ہےاور تومُعافی کو پسندکرتا ہے سو میری خطاؤں کوبخش دے۔
Comments