گھر سے نکلتے وقت کی دعا
گھر سے نکلتے وقت اٰیَۃُ الْکُرْسی اور قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَسے قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِتک تَبَّتْ کے سِوا پانچ سُورَتیں،سب بِسْمِ اللّٰہ کے ساتھ پڑھئے، آخِر میں بھی بِسْمِ اللّٰہ شریف پڑھئے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ راستے بھر آرام رہے گا۔نیز اس وقت[اِنَّ الَّذِیْ فَرَضَ عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ لَرَآدُّكَ اِلٰى مَعَادٍ] (پ۲۰، القصص ۸۵)(ترجَمۂ کنزالایمان:بیشک جس نے تم پر قراٰن فرض کیا وہ تمہیں پھیر لے جائے گا جہاں پھرنا چاہتے ہو)۔ایک بار پڑھ لے، بالخیر واپس آئے گا۔
Share
Comments