کَعْبہ مشرَّفہ پر پہلی نظر
جوں ہی کَعْبۂ مُعَظَّمہ پر پہلی نظر پڑے تین بار
لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اللّٰہُ اَ کْبَر ط
کہئے اور دُرُود شریف پڑھ کر دُعا مانگئے کہ کَعْبَۃُ اللّٰہ شریف پر پہلی نظر جب پڑتی ہے اُس وَقْت مانگی ہوئی دُعا ضَرور قَبول ہوتی ہے۔آپ چاہیں تو یہ دُعا مانگ لیجئے کہ ’’یا اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں جب بھی کوئی جائز دُعا مانگا کروں اور اُس میں بہتری ہو تووہ قَبول ہُوا کرے۔‘‘حضرتِ علّامہ شامی قُدِّسَ سِرُّہُ السّامینے فُقَہا ئے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے حوالے سے لکھا ہے: کَعْبَۃُ اللّٰہ پر پہلی نظر پڑتے وَقت جنَّت میں بے حساب داخلے کی دُعا مانگی جائے اور دُرُود شریف پڑھا جائے۔(رَدُّالْمُحتار ج۳ص ۵۷۵)
نوری چادر تنی ہے کعبے پر
بارِش اللّٰہ کے کرم کی ہے(وسائلِ بخشش ص۱۲۴)
نوٹ:مزید معلومات کے لئے’’رفیق الحرمین‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔
Comments