اب آب زم زم پر آئیے

اب زَم زَم پر آیئے!

(یاد رہے! مسجِدمیں آبِ زم زم پیتے وَقْت اعتِکاف کی نیّت ہوناضَروری ہے)آب زَم زَم پر آ کراور قِبلہ رُو کھڑے کھڑے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط پڑھ کر تین سانس میں خوب پیٹ بھر کر پئیں ، پینے کے بعد اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ کہیں ، ہر بار کَعبۂ مُشَرَّفہ کی طر ف نِگا ہ اُٹھا کر دیکھ لیں ، کچھ پانی جِسم پر بھی ڈالیں ، مُنہ سَر اور جِسم پر اُس سے مَسح بھی کریں مگر یہ اِحتِیاط رکھیں کہ کوئی قطرہ زمین پر نہ گرے ۔

سَرکارِ مدینہ، راحَتِ قلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ ذِیشان ہے: ’’زَم زَم جس مَقصَدکے لئے پِیاجائے گا وہ مَقصَد حاصِل ہوجائے گا۔‘‘(سُنَن اِبنِ ماجہ ج۳ ص۴۹۰حدیث۳۰۶۲)

یہ زَم زَم اُس لئے ہے جس لئے اِس کو پئے کوئی

اِسی زَم زَم میں جنَّت ہے، اِسی زَم زَم میں کوثَر ہے(ذوق نعت)

Share