حَلق یا تَقصِیر
اب مرد حَلق کریں یعنی سَر منڈوا دیں یا تَقصِیر کریں یعنی بال کتروائیں۔
تَقصِیرکی تعریف
تَقصِیر یعنی کم از کم چوتھائی ( 4 / 1) سَر کے بال اُنگلی کے پَورے برابر کٹوانا۔ اِس میں یہ اِحتِیاط رکھیں کہ ایک پورے سے زِیادہ کٹوائیں تا کہ سر کے بیچ میں جو چھوٹے چھوٹے بال ہوتے ہیں وہ بھی ایک پَورے کے برابر کٹ جائیں۔ بعض لوگ قینچی سے چند بال کاٹ لیاکرتے ہیں ، حَنَفِیّوں کے لئے یہ طریقہ بالکل غلط ہے اور اِس طرح اِحرام کی پابندیاں بھی ختم نہ ہوں گی۔
نوٹ:مزید معلومات کے لئے’’رفیق الحرمین‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔
Share
Comments