آٹھ ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرَام، مِنیٰ کو روانگی

آٹھ  ذُوالحجۃ الحرام،مِنیٰ کو روانگی

[۱]: مِنٰی،عَرَفات ،مُزْدَلِفہ وغیرہ کا سفراگر ہو سکے تو پیدل ہی طے کریں کہ جب تک مکّہ شریف پلٹیں گے ہر ہر قدم پر سات سات کروڑنیکیاں ملیں گی۔وَاللہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْم

[۲]: راستے بھرلَبَّیْکاورذِکرودُرُودکی خوب کثرت کیجئے۔جوں ہی مِنیٰ شریف نظر آئے دُرودشریف پڑھ کر یہ دعا پڑھئے:

اَللّٰھُمَّ ھٰذِہٖ مِنًی فَامْنُنْ عَلَیَّ بِمَا مَنَنْتَ بِہٖ عَلٰی اَوْلِیَائِکَ ط

[۳]: آٹھ ذُوالحجہ کی ظہر سے لے کر نو ذُوالحجہ کی فجر تک پانچ نمازیں آپ کو مِنیٰ شریف میں ادا کرنی ہیں کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے محبوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایسا ہی کیا ہے۔

Share