بارگاہِ رسالت میں سلام عرض کیجئے
اب ادب اور شوق کے ساتھ غمگین اور درد بھری آواز میں مگر آواز اتنی بلند اور سخت نہ ہو کہ سارے اعمال ہی ضائع ہوجائیں، نہ بالکل ہی پَست(یعنی دھیمی) کہ یہ بھی سُنَّت کے خِلاف ہے، معتدِل(یعنی درمیانی) آواز میں اِن الفاظ کے ساتھ سلام عرض کیجئے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہٗ ط اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ط اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خَیْرَ خَلْقِ اللّٰہِ ط اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا شَفِیْعَ الْمُذْنِبِیْنَ ط اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَ عَلٰی اٰلِكَ وَاَصْحٰبِكَ وَ اُمَّتِكَ اَجْمَعِیْنَ ط
ترجمہ:اے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ آپ پر سلام اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت اور بَرَکتیں۔ اے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ آپ پر سلام۔ اے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی تمام مخلوق سے بہتر آپ پر سلام۔ اے گنہگاروں کی شَفاعت کرنے والے آپ پر سلام، آپ پر، آپ کی آل و اصحاب پر اور آپ کی تمام امت پر سلام ۔
جہاں تک زَبان ساتھ دے، دِل جَمعی ہو مختلف اَلقاب کے ساتھ سلام عرض کرتے رہئے، اگر اَلقاب یاد نہ ہوں تو اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيۡكَ يَـا رَسُوۡلَ اللّٰهِ کی تکرار کرتے(یعنی یِہی بار بار پڑھتے) رہئے۔ جن جن لوگوں نے آپ کو سلام کے لئے کہاہے اُن کا بھی سلام عرض کیجئے، جو جو عاشقانِ رسول یہ تحریر پڑھیں وہ مجھ سگِ مدینہ عفی عنہ کا سلام عرض کر دیں تو مجھ گنہگاروں کے سردار پر اِحسانِ عظیم ہوگا۔یہاں خوب دُعائیں مانگئے اور باربار اِس طرح شَفاعت کی بھیک طلب کیجئے:
اَسۡئَلُكَ الشَّفَاعَةَ يَـا رَسُوۡلَ اللّٰهِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
یعنی يَـا رَسُوۡلَ اللّٰهِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!آپ سے شَفاعت کا سُوال کرتا ہوں۔
Comments