دعائے شبِ عَرَفہ

دعائے شبِ عَرَفہ

فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:جو شخص عَرَفے کی رات میں یہ دعائیں ہزار مرتبہ پڑھے تو جو کچھ اللہ تَعَالٰی سے مانگے گا پائے گا جب کہ گناہ یاقَطعِ رِحم (یعنی رشتے داری کاٹنے )کا سوال نہ کرے ۔(دُعا یہ ہے:)

سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی السَّمَآءِ عَرْشُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی الْاَرْضِ مَوْطِئُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی الْبَحْرِسَبِیْلُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی النَّارِسُلْطَانُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی الْجَنَّۃِ رَحْمَتُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی الْقَبْرِقَضَائُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی الْھَوَآ ءِ رُوْحُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ رَفَعَ السَّمَآءَ سُبْحٰنَ الَّذِیْ وَضَعَ الْاَرْضَ سُبْحٰنَ الَّذِیْ لَامَلْجَأَ وَلَامَنْجَأَ مِنْہُ اِلَّا اِلَیْہِط (اوّل آخرایک ایک باردرودشریف پڑھ لیجئے)

ترجمہ: پاک ہے وہ جس کا عرش بلندی میں ہے۔ پاک ہے وہ جس کی حکومت زمین میں ہے ، پاک ہے وہ کہ جس کا راستہ دریا میں ہے ، پاک ہے وہ کہ نار میں اس کی سلطنت ہے ، پاک ہے وہ کہ جنّت میں اس کی رَحمت ہے، پاک ہے وہ کہ قبر میں اسی کا حکم ہے ، پاک ہے وہ کہ ہوا میں جو روحیں ہیں اسی کی مِلک ہیں ،پاک ہے کہ وہ کہ جس نے آسمان کوبُلند کیا، پاک ہے وہ کہ جس نے زمین کو پَست کیا، پاک ہے وہ کہ اس کے عذاب سے پناہ ونجات کی کوئی جگہ نہیں مگر اُسی کی طرف۔

Share

Comments