جنّت المعلٰی
جنَّتُ البَقِیع کے بعد جنَّتُ المَعْلٰی دُنیا کا سب سے افضل قبرِستان ہے۔ یہاں اُمُّ المؤمِنین خدیجۃُ الکُبریٰ ، حضرتِ سیِّدُنا عبدُاللّٰہ بن عمراور کئی صَحابہ و تابِعین رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اور اَولیاء و صالحین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کے مزاراتِ مقدّسہ ہیں۔ اب اِن کے قبے (یعنی گنبد)وغیرہ شہید کر دیئے گئے ہیں، مزارات مِسمار کرکے اُن پر راستے نکالے گئے ہیں۔ لہٰذا،باہَر رَہ کر دُور ہی سے اِس طرح سلام عرض کیجئے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُسْلِمِیْنَ وَ اِنَّاۤ اِنْ شَآءَ اللّٰہُ بِکُمْ لَاحِقُوْنَ ط نَسْئَلُ اللّٰہَ لَنَا وَ لَکُمُ الْعَافِیَۃَط
ترجمہ: سلام ہو آپ پر اے قبروں میں رہنے والو! مومنو اور مسلمانو! اور ہم بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ سے ملنے والے ہیں۔ ہم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پاس آپ کی اور اپنی عافیت کے طالب ہیں۔
اپنے لئے اپنے والدَین اور تمام اُمَّت کی مغفِرت کے لئے دُعا مانگئے اور بالخُصُوص اَہلِ جنَّت المَعْلٰیکے لئے اِیصال ثواب کیجئے۔اِس قبرِ ستان میں دُعا قَبول ہوتی ہے۔
Comments