آب زم زم  پی کر یہ دُعا پڑھیں

آبِ زم زم پی کر یہ دعا پڑھئے

اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْۤ اَسْئَلُكَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ رِزْقًا وَّاسِعًا وَّشِفَآءً مِّنْ کُلِّ دَآءٍ ط

ترجمہ: اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میں تجھ سے علم نافِع اورکشادہ رزق اور ہر بیماری سے صحّت یابی کا سوال کرتا ہوں۔

آبِ زم زم پیتے وقت دعا مانگنے کا طریقہ

شارِحِ مسلم شریف حضرتِ سیِّدُنا امام نَوَوِی شافِعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں:پس اُس شخص کے لئے مُستَحبہے جومغفِرت یا مَرَض وغیرہ سے شِفا کے لئے آبِ زم زم پینا چاہتا ہے کہ قبلہ رُو ہو کر پھر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ط پڑھے پھرکہے: اے اللہ مجھے یہ حدیث پہنچی کہ تیرے رسولصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:’’ آبِ زم زم اُس مقصدکے لئے ہے کہ جس کے لئے اسے پیا جائے ۔‘‘(مسند امام احمدج۵ص۱۳۶حدیث۱۸۵۵)(پھر یُوں دعائیں مانگے مَثَلاً)اے اللہ! میں اسے پیتا ہوں تاکہ تو مجھے بخش دے یا اے اللہ! میں اسے پیتا ہوں اس کے ذَرِیْعے اپنے مَرَض سے شِفا چاہتے ہوئے ،اے اللہ! پس تومجھے شِفا عطا فرما دے‘‘اور مثل اس کے ( یعنی حسبِ ضرورت اِسی طرح مختلف دعائیں کرے)(الایضاح فی مناسک الحج للنووی ص۴۰۱)

Share

Comments