عرفات شریف کی دعائیں

عَرَفات شریف کی دعائیں

[۱]:دوپہر کے وقت مَوْقِف(یعنی ٹھہرنے کی جگہ) میں مُنْدَرِجۂ ذیل کَلِمۂ توحید ،سورۂ اخلاص شریف اور پھر ا س کے بعد دیا ہوا درود شریف ،یہ تینوں سو بار پڑھنے والے کی بحکمِ حدیث بخشش کر دی جاتی ہے نیز اگر وہ تمام عَرَفات شریف والوں کی سفارش کر دے تو وہ بھی قَبول کر لی جائے۔ (ا)یہ کَلِمۂ توحید100 بار پڑھئے:

لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ ط لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَعَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ط

ترجمہ: اللہ عَزَّوَجَلَّکے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلاہے اُس کا کوئی شریک نہیں ، اُسی کیلئے مُلک ہے اورتمام خُوبیاں اُسی کے لیے ہیں ، وُہی زندہ کرتا اورمارتاہے اوروہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے۔

(ب)سورۂ اخلاص شریف 100بار۔(ج)یہ درود شریف100 بار پڑھیے:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی(سَیِّدِنَا)مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی(سَیِّدِنَا)اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ (سَیِّدِنَا) اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدُٗوَّعَلَیْنَا مَعَھُمْ ط

ترجمہ: اےاللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے سردار حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرود بھیج جس طرح تو نے دُرود بھیجے ہمارے سردارحضرت ابراہیمعَلَیْہِ السَّلَام پراورہمارے سردار حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی آل پر ، بے شک تو تعریف کیا گیا بزرگ ہے اور ہم پر بھی ان کے ساتھ۔

[۲]:’’ اَللہُ اَکْبَرْ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ ‘‘تین بارپھر کلِمۂ توحید ایک باراس کے بعدیہ دعا تین بار پڑھئے:

اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ بِالْھُدٰی وَنَقِّنِیْ وَاعْصِمْنِیْ بِالتَّقْوٰی وَاغْفِرْلِیْ فِی الْاٰخِرَۃِ وَالْاُوْلٰیط

ترجمہ: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھ کو ہدایت کے ساتھ رہنمائی کراورپاک کر اور پرہیزگاری کے ساتھ گناہ سے محفوظ رکھ اور دنیا وآخرت میں میری مغفرت فرما۔

Share

Comments