مزدلفہ سے منیٰ جاتے ہوئے راستے میں پڑھنے کی دعا

مزدلفہ سے منیٰ جاتے ہوئے

راستے میں پڑھنے کی دعا

جب طلوعِ آفتاب میں دو رکعت پڑھنے کا وَقْت باقی رہ جائے تو سُوئے مِنٰی شریف روانہ ہو جائیے اور راستے بھر لَبَّیْک اور ذِکْر و دُرُود کی تکرار رکھئے۔اور یہ دُعا پڑھئے:

اَللّٰھُمَّ اِلَیْكَ اَفَضْتُ وَمِنْ عَذَابِكَ اَشْفَقْتُ وَ اِلَیْكَ رَجَعْتُ وَمِنْكَ رَھِبْتُ فَاقْبَلْ نُسُکِیْ وَ عَظِّمْ اَجْرِیْ وَارْحَمْ تَضَرُّعِیْ وَاقْبَلْ تَوْبَتِیْ وَاسْتَجِبْ دُعَآئِیْ ط

ترجمہ: اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میں تیری طرف واپس ہو ا اور تیرے عذاب سے ڈرااور تیر ی طرف رُجُوع کیا اور تجھ سے خوف کیا،تُو میر ی عبادت قبول کر اور میرا اَجر زیادہ کر اور میری عاجِزی پر رَحم کر اور میری توبہ قَبول کر اور میری دُعا مستجاب (یعنی مقبول ) فرما۔

Share

Comments