اعتکاف کی نیت کرلیجئے

اعتِکاف کی نیّت کرلیجئے

جب بھی کسی مسجِد میں داخِل ہوں اور اعتِکاف کی نیّت کریں تو ثواب ملتا ہے، مسجد الحرام میں بھی نیَّت کرلیجئے، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ یہاں ایک نیکی لاکھ نیکی کے برابر ہے ، لہٰذا ایک لاکھ اِعتِکاف کاثواب پائیں گے جب تک مسجِد کے اندر رہیں گے اعتکاف کاثواب ملے گااور ضِمنًا کھانا، زَم زَم شریف پینا اور سونا وغیرہ بھی جائز ہوجائے گا ورنہ مسجِد میں یہ چیزیں شرعاً ناجائز ہیں۔

نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَافِ ط

ترجمہ:میں نے سُنَّتِ اِعتِکاف کی نیت کی۔

نوٹ:مزید معلومات کے لئے’’رفیق الحرمین‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔

Share

Comments