سب سےافضل دعا

سب سے افضل دُعا

اللہ ورسول عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے رضا کے طلبگارمحترم عاشقانِ رسول !اگر طواف وسَعْی وغیرہ میں ہر جگہ کسی اور دُعا کے بجائے دُرُود شریف ہی پڑھتے رہیں تو یہ سب سے افضل ہے اور اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ دُرُود و سلام کی بَرَکت سے بِگڑے کام سَنور جائیں گے،وہ اختیار کرو جو محمدٌرّسولُ اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سچّے وعدے سے تمام دعاؤں سے بہتر و افضل ہے یعنی یہاں اورتمام مواقِع میں اپنے لیے دُعا کے بدلے اپنے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُود بھیجو، رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں:ایسا کرے گا اللہ عَزَّ وَجَلَّ تیرے سب کام بنا دے گا اور تیرے گناہ مُعاف فرمادے گا۔(ترمذی ج ۴ ص ۲۰۷ حدیث ۲۴۶۵،فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج ۱۰ ص ۷۴۰)

نوٹ:مزید معلومات کے لئے’’رفیق الحرمین‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔

Share

Comments