ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے مدنی پھول

ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے مدنی پھول:

[1]: قانون کے مطابِق تمام سفری کاغذات بَہُت پہلے سے تیّار کروالیجئے، مَثَلاً ’’ہیلتھ سر ٹیفکیٹ ، ‘‘ یہ آپ کو حاجی کیمپ میں گردن توڑ بُخار کاٹِیکا لگوانے اور’’ پولیوویکسِن‘‘ کے قطرے پلائے جانے کے بعد ملے گا اگر اِس میں کسی قِسم کی کمی ہوئی تو آپ کو جہاز پر سُوار ہونے سے رو کا جاسکتا ہے یا جَدّہ شریف کے مَطار پربھی رُکاوٹ پیش آسکتی ہے۔

[2]: حِفاظتی ٹیکا روانگی سے صِرف دو چار روز قبل لگوانا خاص فائدہ مند نہیں ، 15دن قبل لگوا لینا بے حد مفید رہے گا ورنہ مبارک سفرکی گہما گہمی میں خطرناک بلکہ جان لیوا بیماری کا خطرہ رہے گا۔

[3]:نیز قانوناً لازِمی نہ سہی مگر فِلو اور ہیپاٹائٹس کے ٹیکے بھی لگوالینا آپ کے لیے بَہُت بہتر ہے ان طبّی کاروائیوں کوبوجھ مت سمجھئے اِس میں آپ کا اپنا بھلاہے۔

[4]: اکثر ٹریول ایجنٹ یا کاروان والے بِغیر کسی طبّی کاروائی کے گھر بیٹھے ہی ہیلتھ سرٹیفِکیٹ فراہم کر دیتے ہیں ، جو کہ آپ کی صحّت کیلئے نقصان دِہ ہونے کے ساتھ ساتھ دھوکا حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے ۔ ٹریول ایجنٹ ،قصداً دستخط کرنے والا ڈاکٹر اور جان بوجھ کرغَلَط سرٹیفِکیٹ لیکراستِعمال کرنے والا حاجی( یامُعتَمِر) سبھی گنہگار اور عذابِ نار کے حقدار ہیں،جنہوں نے اِس طرح کے کام کئے ہوں وہ سب سچّی توبہ کریں۔

Share

Comments