صفاپر عوام کے مختلف انداز

صفاپر عوام کے مختلف انداز

کافی لوگ کعبہ شریف کی طر ف ہتھیلیاں کرتے ہیں، بعض ہاتھ لہرا رہے ہوتے ہیں تو بعض تین بار کانوں تک ہاتھ اُٹھا کر چھوڑ دیتے ہیں، آپ ایسا نہ کریں بلکہ حسبِ معمول دُعا کی طرح ہاتھ کندھوں تک اُٹھا کرکعبۂ مُعَظَّمہ کی طرف مُنہ کئے اُتنی دیر تک دُعا مانگئے جتنی دیر میںسُوْرَۃُ الْبَقَرَۃکی 25 آیتو ں کی تِلاوت کی جائے، خوب گڑگڑا کر اور ہو سکے تورورو کر دُعا مانگئے کہ یہ قَبولیَّت کا مَقام ہے۔ اپنے لئے اورتمام جِنّ واِنْس مُسلمین کی خیر و بھلائی کے لئے اور احسانِ عظیم ہوگا کہ مجھ گنہگار وں کے سردارسگِ مدینہ عفی عنہ کی بے حساب مغفِرت ہونے کے لئے بھی دُعا مانگئے۔

نوٹ:مزید معلومات کے لئے’’رفیق الحرمین‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔

Share

Comments