سامان کے بیگج کے لئے حفاظت کے 5 مدنی پھول

سامان کے بیگج کے لئے حفاظت کے 5 مدنی پھول:

[1] دستی سامان کے لئے مضبوط ہینڈبیگ۔

[2]لگیج کروانے کے لئے بڑا بیگ لیجئے (اس پر بڑے مارکر پین سے نام وپتا اور فون نمبروغیرہ لکھ لیجئے نیزکو ئی نشان لگالیجئے مَثَلاً٭مزید اپنے بیگج کے لوہے کے حلقے وغیرہ میں رنگین کپڑے کی دھجّی یالیس(lace)کی چھوٹی سی پٹّی نُمایاں کر کے باندھ دیجئے۔

[3]:بیگ پر تالا لگا لیجئے مگرایک چابی احرام کے بیلٹ کی جیب میں اور ایک دستی بیگ میں رکھ لیجئے ورنہ چابی گم ہو جانے کی صورت میں جدّہ کسٹم میں’’بڑے بڑے قینچوں‘‘ کے ذَرِیعے کاٹ کر بیگ کھولتے ہیں، آپ ٹینشن میں آ جائیں گے۔

[4]:اَٹاچی کیس ( دستی بیگ) کے اندر بھی نام پتے اورفون نمبرکی چٹ ڈال دیجئے۔

[5]: دونوں ’’ٹرالی بیگ‘‘ (یعنی پہیّے والے ) ہوں تو سَہولت رہے گی ۔

Share

Comments