دعا کے لیے جالی مبارک کو پیٹھ نہ کیجئے

دعا کے لیے جالی مبارک کو پیٹھ نہ کیجئے

جب جب سُنہری جالیوں کے پاس حاضِری نصیب ہو اِدھراُدھرہرگزنہ دیکھئے اورخاص کرجالی شریف کے اندردیکھناتوبُہت ہی جُراء ت ہے ،قبلے کی طرف پیٹھ کئے کم ازکم چارہاتھ جالی مبارَک سے دُورکھڑے رہئے اورمُوَاجَہَہ شریف کی طرف رخ کرکے سلام عرض کیجئے۔دُعاسُنہری جالیوں کی طرف رُخ کرکے ہی مانگئے کہیں ایسا نہ ہوکہ آپ کعبے کو منہ کرلیں اورکعبے کے کعبے کو پیٹھ ہو جائے۔

مَدَنی اِلتِجا:دَورانِ طواف بلکہ مسجدَینِ کریمین میں اپنے موبائل فون بند رکھئے ۔

مَسئلہ: فون کی میوزیکل ٹیون مسجد کے باہَر بھی ناجائز وگناہ ہے اس سے ہمیشہ کے لیے توبہ کرلیجئے ۔

مہکتامَدَنی پھول:حجِ مبرور (یعنی مقبول حج)کی نشانی ہی یہ ہے کہ پہلے سے بہتر ہوکرپلٹے ۔(فتاوٰی رضویہ ج۲۴ ص۴۶۷)

Share

Comments