رَیل یا بس یا کار وغیرہ میں پڑھنے کی دعا

رَیل یا بس یا کار وغیرہ میں پڑھنے کی دعا

رَیل یا بس یا کار وغیرہ میں بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَر، اَلْحَمْدُ للہ اور سُبْحٰنَ اللہِسب تین تین بار، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ایک بار، پھر یہ قُراٰنی دُعاپڑھئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ سُواری ہر قِسم کے حادِثے سے محفوظ رہے گی۔ دُعا یہ ہے:

سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَ مَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِیْنَۙ(۱۳)وَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ(۱۴)۲۵زخرف۱۳۔۱۴)

ترجَمۂ کنزالایمان:پاکی ہے اُسے جس نے اِس سَواری کو ہمارے بس میں کردیا اور یہ ہمارے بُوتے (یعنی طاقت)کی نہ تھی اور بے شک ہمیں اپنے رب (عَزَّوَجَلَّ)کی طر ف پلٹنا ہے٭جب کسی منزِل پر اُتریں تو دو رَکعَت نَفل پڑھیں کہ (اگر وَقتِ مکروہ نہ ہو تو) سنَّت ہے ۔

Share

Comments